تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

سیالکوٹ اسٹالینز قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا چھٹی مرتبہ فاتح بن گیا

جنگ نیوز -


کراچی…سیالکوٹ اسٹالینز قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا فاتح بن گیا، فائنل میں راولپنڈی ریمز کو10رنز سے شکست دی،سیالکوٹ اسٹالینز نے یہ ٹائٹل چھٹی مرتبہ حاصل کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سیال کوٹ اسٹالینزکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ20اوورز میں6وکٹ کے نقصان پر180رنز بنائے جس میں قیصرعباس 44اورشکیل 39،شعیب ملک43شاید یوسف نے 32رنز بنائے اور حریف راولپنڈی ریمز کو جیت کیلئے181رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں راول پنڈی ریمز کاآغازانتہائی جارحانہ تھا،اویس ضیاء نے صرف 13گیندوں پر32رنزبناڈالے، نویدملک نے67رنزکی شانداراننگزکھیلی لیکن ان اننگز راولپنڈی کے کام نہ آسکی اوران کی فتح سے محروم رہی ان کے علاوہ دیگر کوئی بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا ،مقررہ بیس اوورمیں راول پنڈی ریمز8وکٹ پر170تک محدود رہی اور 10رنز سے میچ ہار گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.