2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
لاہور: غلط انجکشن سے نوجوان کی موت، ورثا کا مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے ہلاک ہونیوالے بائیس سالہ محمد انور کے اہل خانہ نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نوجوان کی نماز جنازہ بھی وہیں ادا کی گئی۔مظاہرین نے محمد انور کی میت پریس کلب کے سامنے رکھ کر مظاہرہ کیا اور ڈاکٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ محمد انور کے بھائی محمد ارشد نے بتایا کہ اس کے بھائی کو چار روز قبل بخار ہوا، قلعہ گجر سنگھ روڈ کے ڈاکٹر کیپٹن عطا اللہ خان نے انجکشن لگایا جس سے انور کی طبیعت بگڑ گئی جب اسے میو اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ غلط انجکشن سے زہر پورے جسم میں پھیل چکا ہے۔ ارشد کا کہنا تھا کہ انور کا بازو کاٹ دیا گیا تاہم چوتھے روز وہ دم توڑ گیا۔ مظاہرین نے ڈاکٹر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔