2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
پشاور میں بجلی کی طویل بندش، جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان
جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی نے پشاور میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما اورسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بجلی کی طویل بندش سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکاہے اوراب لوڈشیڈنگ کیخلاف فیصلہ عوام سڑکوں پر کریں گے۔ حکمرانوں کے مدت کا صرف ایک سال رہ گیا ہے لیکن ابھی تک بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے انھوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔اب عوام ان کے خلاف خود قدم اٹھائیں گے۔این اے فور میں احتجاجی تحریک کا آغاز کوہاٹ روڈ کو بند کرکے کریں گے۔ انھوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پشاورمیں20 گھنٹے لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔