3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:56
لاہور:لوڈشیڈنگ کیخلاف پرتشدداحتجاج، 74افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہورمیں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے وقت احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔کئی مقامات پرمشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ اور بلوہ بھی کیا،پولیس نے چوہنگ اور رنگ روڈ محمود بوٹی کے مقامات پر توڑپھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں 2450 مظاہرین کیخلاف مقدمات درج کرکے74افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔باغبان پورہ پولیس کے مطابق محمودبوٹی رنگ روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے،پولیس پر حملہ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 450افراد کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں،جبکہ 53افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،اسی طرح تھانہ چوہنگ پولیس نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ایک ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے،اس مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت متعدد دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،چوہنگ پولیس نے21افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔اسلام پورہ کے علاقے میں بھی احتجاج کرنے والے ایک ہزار افراد کیخلاف مقدمات درج کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔