تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:7

سندھ :بارش وسیلاب کے پانی کی عدم نکاسی ، وبائی امراض پھوٹ پڑے

جنگ نیوز -


سانگھڑ ... سندھ کے مختلف اضلاع میں متعدد شہروں اور دیہات کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ ابھی تک منقطع ہے اورمتاثرہ علاقوں سے بارش وسیلاب کے پانی کی عدم نکاسی سے بیماریاں پھیلتی جارہی ہیں۔ضلع بدین کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح برقرار ہے۔ دوسری جانب متاثرین کے کیمپوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے دوران بدنظمی معمول بن گئی ہے۔ضلع سانگھڑمیں شہداد پور کے قریب سیلابی پانی کو روکنے کے لئے بنایا جانے والا بند ٹوٹنے سے شہدادپور کے محلے راجپوت کالونی،اسامہ نگر اور نئی بستی متاثر ہوئی ہیں۔خیرپورمیں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور اسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔میر پور خاص شہر کی کئی رہائشی کالونیوں میں اب بھی پانی جمع ہے اس کے علاوہ ضلع کے شہروں جھڈو اورنوکوٹ میں پانی کھڑا ہونے اور سڑکیں زیرآب آجانے سے ان شہروں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔نواب شاہ میں بھی متعدد آبادیوں میں تاحال پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.