3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:7
کراچی: مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ
جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جبکہ ترجمان کے ای ایس سے کے مطابق شہر میں تین سے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔کراچی کے شہری ملک کے دیگر حصوں کی طرح طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے دو چار ہیں۔ شہر کے تقریبا تمام ہی علاقے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں۔ کم اور زیادہ ولٹیج کے باعث گھریلو مصنوعات کوبھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ صنعتی اور تجارتی مراکز میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق شہرمیں تین سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور گیس کی مطلوبہ مقدار ملنے پرلوڈ شیڈنگ کادورانیہ کم کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے ای ایس سی کو 190 مکعب ملین فٹ گیس مل رہی ہے اگر 275مکعب ملین فٹ گیس ملے تو لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جاسکتاہے۔