3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:7
لاہور : ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں دو افراد قتل
جنگ نیوز -
لاہور : ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں دو افراد قتل
لاہور…لاہور میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں شبیر نامی شخص کو اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ جبکہ سمن آباد میں ندیم نامی شخص کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس پی آپریشن اقبال منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ڈکیتی کی واردات معلوم ہوتی ہے تاہم مزید تفتیشی جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔