3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:17
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں شروع ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پارلے منٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں شروع ہوگا صدر مملکت کی طرف سے قومی اسمبلی کا بلایا گیا یہ اجلاس آج چار بجے پارلے منٹ ہاوٴس ، اسلام آباد میں ہوگا ، توقع ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی پر عوامی نمائندے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کریں گے ، قومی اسمبلی کے گزشتہ ماہ ہونے والے ایک روزہ اجلاس میں کراچی اور بلوچستان میں بدامنی پر بات ہوئی تھی ، یہ امکان بھی ہے کہ آج سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں کراچی اور کوئٹہ کے حالات کے ساتھ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے موضوعات پر بھی بات کی جائے گی۔