تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:17

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی دن کے لئے بند

جنگ نیوز -


ملتان… ملتان میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن ڈھائی روز کے لئے بند کر دئے گئے ہیں جس کے باعث سی این جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ملتان ریجن میں وہاڑی، خانیوال، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور کوٹ ادو کے 106 سی این جی اسٹیشن بند ہیں جس کی وجہ سے سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مہنگا ایندھن کے استعمال سے ان کے معاشی مسائل بھی بڑھ گئے ہیں دوسری جانب سی این جی پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں اور رکشہ کے مالکان نے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہا ہے سی این جی کی اس بندش سے سی این جی اسٹیشن پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ان دنوں بے روزگاری کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.