3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:17
لاہور:ڈینگی سے بچاوٴکیلئے اسکول کے تبدیل کئے گئے اوقات واپس
جنگ نیوز -
لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولوں کے اوقات کار ایک مرتبہ پھر تبدیل کرکے آٹھ بجے کردیئے ہیں۔ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ دونوں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کے اوقات کار تبدیل کرکے انہیں صبح نو بجے سے تین بجے تک کردیا گیا تھا تاہم سڑکوں پر رش اور دیگر مسائل کی وجہ سے پنجاب حکومت نے اپنا یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے تین اکتوبر سے اسکولوں اور کالجوں کی ٹائمنگ دوبارہ صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک کردی ہے۔