تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:28

سراج الدین حقانی کی برہان الدین ربانی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید

جنگ نیوز -


کابل… افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی نے افغان پیش مشن کے سربراہ برہان الدین ربانی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ روابط کی بھی تردید کی۔ تحریری سوالات کے جواب میں ریکارڈ کیے گئے صوتی انٹرویو میں سراج الدین حقانی نے ان الزامات کی تردید کی کہ حقانی گروپ کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیچھے ہے یا پھر انہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے ہدایات ملتی ہیں۔ سراج الدین حقانی کا کہنا ہے کہ ملا عمر ہمارے رہنماء ہیں اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں۔ تحریک طالبان کے اندر یا اسلامی امارات میں ہمیں اہم اور مخصوص کام دیئے جاتے ہیں اور ہم ان کی تکمیل امارات کے قواعد و ضوابط کے مطابق کرتے ہیں۔ ہمیں ہر آپریشن میں امارات کی قیادت کی جانب سے احکامات، منصوبہ بندی اور مالی وسائل دیئے جاتے ہیں اور ہم ان کے مطابق ہی کام کرتے ہیں۔ علیحدہ جماعت یا گروپ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.