تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:6

فیصل آباد،ملت گرامر اسکول میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

جنگ نیوز -
فیصل آباد… بس حادثے میں 29 طلبا سمیت 35 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد فیصل آباد کے ملت گرامر اسکول میں آج سے تدریسی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوگئی ہیں۔ سانحہ کلر کہار کی دردناک یادوں کے ساتھ فیصل آباد کے ملت گرامر اسکول میں آج سے ایک بار پھر سے تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسزطاہرہ کو اسکو ل ایڈمنسٹریٹر مقررکیاگیا ہے۔آج صبح اسکول آنے والے طلبا ،اساتذہ اور والدین سبھی اداس نظرآرہے تھے اور اپنے ساتھیوں کی جدائی کو ہر کوئی محسوس کررہا تھا۔ ملت گرامر اسکول کے 29طلبا سمیت 35افرادکلرکہار میں سیر سے واپسی پر بس حادثے میں اپنے دیگر ساتھیوں سے جداہوگئے تھے ،جس کے بعد جمعے کو اسکول کو سیل کرکے اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی تھی تاہم ہفتے کو ڈی سی او نسیم صادق اور والدین کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پیر سے سے اسکول میں پھر تدریسی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.