3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:11
لاہورہائیکورٹ نے پٹرولیم پالیسی 2011 پرعمل درآمد روک دیا
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر علی شاہ نے ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے پٹرولیم پالیسی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ اوگرا نے کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم پالیسی تشکیل دی جس کے تحت تمام کمپنیاں بیس فیصد ایل پی جی باہر سے درآمد کرنے کی پابند ہیں جس پر پٹرولیم لیوی بھی عائد کی جائے گی۔
درخواست گزاروں کے مطابق اوگرا کو ایسی پالیسی تشکیل دینے کااختیار نہیں لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دے۔ عدالت نے پٹرولیم پالیسی 2011 پر تاحکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے چئیرمین اوگرا کو پانچ اکتوبر کو طلب کر لیا۔