تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:6

لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں شبیر کو اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ سمن آباد میں ندیم کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس پی آپریشن اقبال منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ڈکیتی کی واردات معلوم ہوتی ہے تاہم مزید تفتیش کی جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.