تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:6

لاہور: فلپائنی شہری کا اغوا، احد ملک کی بیٹی سمیت 3 خواتین گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور پولیس نے فلپائنی باشندے کے اغوا کے الزام میں مسلم لیگ ق کے رہنما احد ملک کی بیٹی سمیت تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔مسلم لیگ ق کے رہنما احد ملک کی بیٹی ملزمہ عائشہ اقبال، ماہ نور اور ان کی گھریلو ملازمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے چند روز قبل ساتھیوں کی مدد سے ڈیفنس سے فلپائنی باشندے جوزف کو اغوا کر لیا تھا۔ آج مقامی عدالت نے ان کی ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس نے تینوں خواتین کو گرفتار کر لیا۔ لیڈی پولیس اہلکار انہیں تھانہ ریس کورس لائیں تو تینوں خواتین نے اندر جانے سے انکار کر دیا جس پر پولیس اہلکار انہیں زبردستی تھانے میں لے گئی ، اس دوران انسپکٹر نے اونچی آواز میں خواتین کو اندر جانے کا کہا اور ریٹائرڈ چیف جسٹس سردار اقبال کے بیٹے قادر اقبال کو تھپڑ بھی مارا،اس مقدمے میں نامزد دیگر افراد پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.