3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:6
پشاور میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے ہو گیا
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے پشاور کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے تک جا پہنچا ہے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسکو کو اس وقت 880 میگا واٹ شاٹ فال کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے روازنہ 7 سے 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ اضافی فورسڈ لوڈ شیڈنگ اسلام آباد کے سینٹرل کنٹرول سینٹر سے کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب پیسکو کے شیڈول کے برعکس شہری علاقوں میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔