3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:6
پشاور:چارسدہ روڈ پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور کے علاقے گل بیلہ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورچارسدہ روڈ کو کچھ دیر کے لیے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گل بیلہ کے رہائشیوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چارسدہ روڈ ٹریفک کے لیے بلاک کر دی،تاہم بعد میں پولیس کے ساتھ مذکرات کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ دوسری جانب پشاور کے کء علاقوں میں رات بھر بجلی نہ ہونے سے لوگوں نے رات جا گ کر گزاری۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے