تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:18

اسرائیل مستقبل میں مزید تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے، لیون پنیٹا

جنگ نیوز -
برسلز …جنگ نیوز… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات نہ ہونے کے باعث مستقبل میں مزید تنہائی کا شکار ہوسکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانگی سے قبل برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی مصر اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث اسرائیل خطے میں تنہائی کا شکار ہورہا ہے اسے چاہئے کہ وہ خطے کے ممالک بالخصوص ترکی اور مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ وزیر دفاع لیون پنیٹا اپنے دورے کے دوران اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد وہ مصر کا بھی دورہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.