تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:18

فلپائن: طوفان کے بعد امداری کارروائیاں، ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی

جنگ نیوز -
منیلا…جنگ نیوز… فلپائن میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی اترنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں لوگ عمارتوں کی چھتوں اور بلند مقامات پر موجود ہیں جن کو گزشتہ کئی دنوں سے پینے کا صاف پانی اور خوراک نہیں ملی۔ حکام کے مطابق متاثرین کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق طوفان سے نقصان کا صحیح اندازہ سیلابی پانی کے اترنے کے بعد ہی لگایا جاسکے گا۔ حکام کے مطابق طوفان سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے جبکہ مزید 28 افراد لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ فلپائن کو حالیہ ہفتوں کے دوران یکے بعد دیگرے دوسمندری طوفانوں سے تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.