تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

کیپٹل گین ٹیکس کا نفاذ،اسٹاک مارکیٹ سے کم ریونیو حاصل ہوا

جنگ نیوز -


لاہور…سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد علی نے کہاہے کہ حکومت کو کیپٹل گین ٹیکس کے نفاذ کے بعد اسٹاک مارکیٹ قدرے کم ریونیو حاصل ہوا۔لاہورکے مقامی ہوٹل میں سرمایہ کاروں سے خطاب اور جیونیوز سے گفتگو میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد علی نے کہاکہ بروکرز اور سرمایہ کاروں کے جہاں دیگر تحفظات دور کئے کیپٹل گین ٹیکس پر بھی غور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کے لئے الگ ایکسچینج کے قیام پر بھی غورکیا جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرح زیادہ ہے اس کو بھی کم کریں گے:شرح سود میں کمی لائے بغیر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری نہیں لائی جاسکتی، چیئرمین ایس ای سی پی نے کہاکہ چار سے چھ ماہ میں اسٹاک مارکیٹ میں بھاری سرمایہ کاری نظر آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.