3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:17
فرانس:ایفل ٹاور کے قریب سب سے بڑی یوگا کلاس کا انعقاد
جنگ نیوز -
پیرس… این جی ٹی… 2اکتوبر کو اقوامِ متحدہ کے اعلان کردہ عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر فرانس میں سب سے بڑے یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب منعقد کی گئی فرانس کی اس سب سے بڑی یوگا کلاس میں2ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر کئی ہزار افراد نے یوگا سیشن میں حصہ لیتے ہوئے بیک وقت کئی یوگا مشقیں کی اور دنیا کو عدم تشدد کا پیغام بھیجا۔