تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33

تفتان،ایران میں گرفتار 130پاکستانی لیویز فورس کے حوالے

جنگ نیوز -
چاغی…جنگ نیوز… تفتان زیرو پوائنٹ پر ایرانی حکام نے گرفتار 130پاکستانی باشندوں کو لیویز فورس کے حوالے کردیا۔ لیویز فورس کے ذرائع کے مطابق یہ افراد بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے زیرو پوائنٹ پر لیویز کے حوالے کردیا۔لیویز نے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.