تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:18

کوئٹہ : آبادی والے علاقوں میں اسکریپ کے کاروباراور گوداموں پر پابندی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…جنگ نیوز…ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوئٹہ نے دفعہ 144کے تحت شہر کے آبادی والے علاقوں میں اسکریپ کے کاروباراورقائم گوداموں پرفوری طورپرپابندی عائدکر دی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوئٹہ سے جاری اعلامیے کے مطابق شہر کے آبادی والے علاقوں میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے تاکہ اسکریپ کے کاروباراورقائم گوداموں پرفوری طورپرپابندی عائدکی جا سکے۔ اعلامیے کے مطابق اسکریپ کے کاروبار سے جڑے افرادکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر شہر سے باہر منتقل ہو جائیں ۔ اعلامیے کے مطابق یہ پابندی فوری طورپرنافذ العمل ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.