تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:18

سندھ میں سیلاب:دادو میں پیٹ کی بیماریوں سے دو جبکہ4 بچے ڈوب پر جاں بحق

جنگ نیوز -


دادو…سندھ کے مختلف علاقوں سے تاحال پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں دادو اور کاچھو میں پیٹ کی بیماری سے 2جبکہ 4بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ۔میر پور خاص سمیت جھڈو،نوکوٹ اور شہداد پور میں پانی بدستور کھڑا ہے۔ شہداد پور میں گزشتہ روز ٹوٹنے والے حفاظتی بند کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ضلع عمر کوٹ کے علاقے بچاوٴ بند کے قریب سڑک زیر آب آنے سے عمرکوٹ کا میر پور خاص سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور درجنوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔کاچھوکے سیکڑوں دیہاتوں میں بارش کا پانی اب بھی کھڑا ہے۔ جبکہ دادوشہر کی انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کے دعوی پر اب تک عمل نہیں کیا گیا ہے۔ ضلع بھرمیں وبائی امراض پھوٹنے سے متعدد عورتیں، بچے اوربوڑھے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ سول اسپتال دادو میں 5سالہ بچی اور کاچھو کے علاقے سوبھو میں 9سالہ بچہ پیٹ کے مرض میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ ڈیڑھہفتے کے دوران بارش کے پانی میں ڈوب کر4 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ضلع بدین اور نواب شاہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح برقرار ہے۔ بدین میں متاثرین کے کیمپوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے دوران بدنظمی معمول بن گئی ہے۔خیر پور میں بیشتر علاقوں میں 5فٹ پانی جمع ہے۔پانی نہ نکالنے پر بارش متاثرین نے خیر پور،لیاری اور بھوزدار وڈا میں احتجاجی مظاہرہ کیاورسڑکوں پر دھرنے بھی دیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.