تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:18

بجلی کا شارٹ فال6661میگاواٹ ہو گیا،بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا

جنگ نیوز -


لاہور....ملک میں بجلی کا شاٹ فال 6 ہزار 661 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے اور دیہات میں بیس گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 10 ہزار8 سو 85 جبکہ طلب سترہ ہزار 546 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی ہائیڈل پیداوار 4 ہزار 257 اور تھرمل ایک ہزار 321 میگاواٹ ہے۔ آئی پی پیز سے 5 ہزار 157 میگاواٹ جبکہ رینٹل پاور پراجیکٹ سے 150 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ کے ای ایس سی کو 670 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ایک گھنٹے کے لئے بجلی آتی ہے اور تین سے چار گھنٹے مسلسل بند رہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.