3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:29
بھارت کی صنعتی پیداوار 30 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارت کی صنعتی پیداوار گزشتہ 30 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ بھارتی سرکاری رپورٹ کے مطابق بھارت کا مینوفیکچرنگ پی ایم آئی یا پرچیزنگ منیجرز انڈکس کم ہوکر 50.4 پوائنٹس پر آگیا۔ ستمبر میں 500 مینوفیکچرنگ فرموں کے انڈکس کی ریڈنگ 50 سے نیچے رہی جو کہ مارچ 2009ء کے بعد کم ترین ریڈنگ ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں سخت مالیاتی پالیسیوں نے بی ایم آئی انڈکس میں گراوٹ پیدا کی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں افراط زر کی شرح 9.78 فیصد پر آئی ہے اور بھارت کا مرکزی بنک سال کے خاتمے پر قبل ایک بار پھر شرح سود میں اضافے کا اعلان کرسکتاہے۔