تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:29

روس کی خام تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا

جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… روس کی خام تیل کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ روس کی وزارت توانائی کے مطابق ستمبر میں روس کی خام تیل کی پیداوار ریکارڈ 10.3 ملین بیرلز یومیہ تک پہنچ گئی۔ اگست میں یہ پیداوار 10.28 ملین بیرلز یومیہ تھی۔ روس کی بڑی آئل کمپنی روز نفٹ نے نئی ایسٹ سائبرین ونکور آئل فیلڈ سے پیداوار شروع ہونے کے بعد اپنی پیداوار میں 3 فیصد سے 2.32 ملین بیرل یومیہ تک اضافہ کیا۔ روس تیل کی پیداوار دینے والا سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس سے قدرتی گیس کی پیداوار میں ستمبر میں 8.2 فیصد سے 1.59 کیوبک میٹرز اضافہ ہوا۔ اگست میں یہ پیداوار 1.47 ارب کیوبک میٹرز تھی۔ روس کے توانائی کے ادارے گیزپروم نے گیس کی پیداوار میں گزشتہ دو ماہ میں 10 فیصد اضافہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.