3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:29
اضافی اخراجات کو تیل کی آمدنی سے پورا کیا جا رہا ہے،سعودی وزیرخزانہ
جنگ نیوز -
دبئی…جنگ نیوز…سعودی عرب کے وزیر خزانہ ابراہیم الآصف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے اضافی اخراجات کو تیل سے حاصل آمدنی سے پورا کیا جا رہا ہے۔ سعودی شاہ عبداللہ نے رواں سال ہاؤسنگ سیکٹر اور سماجی بہبود کیلئے 30 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان کیا تھا۔ ریاض میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخزانہ نے بتایا کہ اخراجات میں اضافے کو تیل سے حاصل اضافی آمدنی سے پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی معیشت دنیا کی ان چند معیشتوں میں شمار ہوتی ہے جن کو عالمی مارکیٹس میں بے یقینی کے اس دور میں بھی استحکام حاصل ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں سعودی عرب کے بجٹ اخراجات دوگنا ہوکر 580ارب ریال تک آگئے ہیں جبکہ سعودی عرب کے پاس 500 ارب ڈالر کے ریزرو موجود ہیں۔ سعودی عرب 2008 ء سے ایک پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے تحت تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے 400 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔