3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:18
آرمی کا ریلوے سے اپنی مال گاڑیوں کو انجن فراہم کرنے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . انجنوں کی کمی کے باعث ریلوے نے مال گاڑیوں کو مکمل طور پربند کردیا جس پر پاک فوج نے ریلوے کو خط لکھ کر مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی اپنی مال گاڑیوں کو انجن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریلوے میں انجنوں کی کمی کا مسئلہ جوں کا توں ہے جس کے باعث آج بھی 116 مسافر ٹرینیں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں،تاہم مال گاڑیوں کی بندش کی وجہ سے آرمی کے سامان سے بھری درجنوں گاڑیاں مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں، مال گاڑیوں کی بندش پر ریلوے سے پاک فوج نے احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مختلف اسٹیشنوں پر فوج کی درجنوں کھڑی گاڑیوں کو انجن فراہم کرکے منزل کی جانب روانہ کی جائیں اور انہیں منزل پر پہنچایا جائے ، تاہم ریلوے یہ کہہ کر انجن فرام کرنے سے معذرت کرلی کہ ان کے پاس انجن نہیں، تمام مال گاڑیاں بند ہیں۔صرف پاک بھارت تجارت کے لئے مال گاڑی چلائی جا رہی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق انجنوں کے بعد ریلوے کے پاور پلانٹ بھی جواب دے گئے ہیں،آٹھ ٹرینوں میں اے سی کوچز ختم کرنا مجبوری بن گیا،مالی اور انتظامی بحران کے سلسلے میں ریلوے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیاہے۔