3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:33
زرداری اور ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہیں،شہبازشریف
اے آر وائی - وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہاہےکہ ملک تباہ ہورہا ہے زرداری اور ان کے ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ نواز کی مجلس عاملہ سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ عوام کے جذبات نظرانداز کرنا بڑی تباہی کا سبب بن سکتاہے ۔ پاکستان بچانا ہے تو کرپٹ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ضروری ہے ۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف عوامی نفرت انتہاکو پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریض لوڈشیڈنگ سےمررہےہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں رواں ماہ بجلی کاشارٹ فال نوہزار میگاواٹ تک پہنچ جائیگا ۔