3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:1
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے
اے آر وائی - بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سےعوام کی قوت برداشت جواب دے گئی۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات سمیت کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ بعض ٹرینوں پر پتھرائو بھی کیا گیا۔ لوڈشیڈنگ کے کلاف کراچی میں بھی احتجاج کیا گیا۔
گجرات میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے دوران واپڈا کمپلیکس اور واپڈا کی تین گاڑیوں سمیت بیس کے قریب موٹر سائیکلوں کو نظر اآتش کر دیا گیا۔ مسلم لیگ نواز کے سٹی صدر جاوید بٹ نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کی کال دے رکھی تھی آج صبح سے ہی شہرکے بیس سے زائد مقامات پر احتجاج کا سلسہ شروع کردیا گیا۔
مظاہرین کا ایک جلوس جس میں 700 سے زائد طلباءاور شہریوں کی کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے واپڈا کمپلیکس پر دھاوا بول دیا اور اس میں کھڑی موٹر سائیکلیں گاڑیاں نظر آتش کر نے کے ساتھ کمپلیکس کو نظر آتش کردیا جس کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ فائر بریگیڈ کی کوئی بھی گاڑی آگ بجھانے کے لئے موقع پر نہ پہنچ سکی اور نہ ہی پولیس کی مناسب نفری مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرسکی۔