3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:33
سانحہ سیالکوٹ:ڈی پی او وقار چوہان کی ضمانت پر رہائی کا حکم
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ میں سزا یافتہ ڈی پی او وقار چوہان کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈی پی او وقار چوہان کی اپیل پر سماعت کی ۔
عدالت میں مقتول مغیث اور منیب کے چچا ضرار بٹ نے بیان حلفی جمع کروایا کہ ڈی پی او وقار چوہان ایک ایماندار آفیسر ہیں ان کا نہ توسانحہ سیالکوٹ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ مدعی کی جانب سے نامزد کئے گئے۔عدالت نے مدعی کے بیان کے بعد ڈی پی او وقار چوہان کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گجرانوالہ نے سانحہ سیالکوٹ کیس میں ڈی پی او سیالکوٹ وقار چوہان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔