3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:30
ٹوکیو میں مادام تساؤ نمائش کا آغاز ،3مہینے جاری رہے گی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مادام تساؤ کا عارضی میوزیم قائم کرکے عام نمائش کا افتتاح کردیا گیا ہے۔مادام تساؤ ٹوکیو نامی اس نمائش میں دنیا بھر کے میوزیمز سے تقریباً18مشہور شخصیات کے مومی مجسمے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔3ماہ تک جاری رہنے والی یہ نمائش اگلے سال جنوری میں اختتام پذیر ہوگی جس کے ذریعے مداحوں کو جانی ڈیپ،Angelina Jolie،بریڈ پٹ ،لیڈی گاگااور مائیکل جیکسن سمیت کئی معروف اداکاروں کیساتھ کھڑے ہوکر تصاویر کھینچوانے کا موقع ملے گا۔