3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:10
وزیراعظم کی تمام پاورپلانٹس کوفوری ایندھن فراہم کرنےکی ہدایت
اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کےلئے تمام پاورپلانٹس کو فوری ایندھن کی فراہمی بحال کی جائے۔ اسلام آبادمیں توانائی کے بحران کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کو بھی ہدایت کی کہ کیسکو اورحب کوسمیت تمام پاورپلاٹس کو ایندھن کی فراہمی فوری طور پربحال کریں۔
ان دونوں پلاٹس کو ایندھن کی سپلائی ہو جانے سے دوہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔اجلاس میں توانائی کی بچت کے لئے ہونے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔انھوں نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کو بھی ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں۔