3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8
ترک یونیورسٹی سرکاری جامعات میں ٹیکنالوجی پارک قائم کریگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ترکی کی ایک یونیورسٹی ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پاکستان کی سرکاری جامعات میں ٹیکنالوجی پارک قائم کریگی۔اسلام آبادمیں ترکی کی مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے نمائندوں نے میڈیاکوبتایاہے کہ پہلے مرحلے میں جامعات میں ٹیکنالوجی پارک بنانے کیلئے پاکستانی اور ترکی کے مخیرحضرات سے مالی تعاون طلب کیاجائیگا۔ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل نقوی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جامعات میں موجود آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو ٹیکنالوجی پارک کے مقاصدکیلئے استعمال ہوگا۔