3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:0
سپریم کورٹ بار الیکشن : کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آغاز
اے آر وائی - سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے انتیس اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے پہلے روز پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر رشید اے رضوی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے عمل آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس سال سپریم کورٹ بار کی صدارت کے لیے سندھ سے انتخاب کیا جائے گا۔صدارت کے لیے رشید اے رضوی کے مقابلے میں عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ یاسین آزاد انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔