3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8
عبدالرزاق کی پرفارمنس کے سبب پی اینڈ جمخانہ کی کامیابی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . چوتھا این بی پی انٹر کلب ٹی 20 ٹورنامنٹ آل راؤنڈرعبدلرزاق کی غیر معمولی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت پی اینڈ جمخانہ نے جیت لیا ہے۔ایل ایل سی اے گراؤنڈلاہورمیں کھیلے جانے والے فائنل میں پی اینڈ جمخانہ نے ماڈل ٹاون کلب کو 16 رنز سے شکست دی۔ پی اینڈ جمخانہ نے چھ وکٹ پر 178 رنز بنائے۔ٹیسٹ کرکٹر عبدلرزاق نے 42 گیندوں پر 9 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 89 رنز اسکورکیے۔ اظہرعطاری نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جواب میں ماڈل ٹاؤن کلب کی ٹیم 9 وکٹ پر162 رنز بنا سکی، ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے 49 رنز بنائے۔ عبدلرزاق نے 29 رنز دیکردووکٹیں حاصل کیں۔اس موقع پر آل راؤنڈر عبدلرزاق کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ ٹیسٹ نہیں بلکہ صرف ون ڈے اورٹی 20 ہے۔ان کی خواہش ہے کہ انہیں ٹاپ آرڈرمیں موقع دیا جائے اس کے لیئے وہ محنت کر رہے ہیں۔