3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8
رواں سال کینو کی پیداوار 20لاکھ ٹن رہنے کی توقع
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . رواں سال کینو کی پیداوار 20لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے، جبکہ کینو کی برآمدات کا ہدف پہلی بار 3لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیئے کے مطابق گزشتہ سال شپنگ کمپنیاں تاخیر سے اور کنسائنمنٹ چھوڑ کر چلیں گئی تھیں جس کی وجہ سے کینو ایکسپورٹ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔ اس بار ایکسپورٹرز نے وزارت تجارت سے اپیل کی ہے کہ کینو کے کنسائنمنٹ کی بروقت روانگی کو یقینی بنائے۔ایکسپورٹرز نے کینو کی ا سمگلنگ روکنے کے لیئے حکومت پر زور ڈالنے کا کہا ہے جس سے نا صرف حکومت بلکہ ایکسپورٹرز کو بھی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔