3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8
ڈینگی ٹریننگ کیلئے ڈاکٹر،پیرامیڈیکل اسٹاف بیرون ملک جائیگا
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے کے ڈیڑھ سو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سری لنکا، تھائی لینڈ اور سنگا پور ڈینگی کی ٹریننگ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔لاہور میں ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر اضلاع سے ڈاکٹروں کی ٹریننگ لاہور میں شروع کر دی گئی ہے۔ شہباز شریف نے حکم دیا کہ لاہور سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام 14 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے۔