تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8

پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پشاور پولیس نے پک اپ ڈاٹسن میں بھرا اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی ایس پی صدر سرکل پشاور سجاد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیس نے بڈھ بیر کی زنگلی چیک پوسٹ پر پشاور کی نمبر پلیٹ والی ایک پک اپ ڈاٹسن کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ گاڑی میں سوارملزم یعقوب کا کہنا تھا کہ وہ یہ اسلحہ پنجاب لے جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے18 رائفلیں، 19 پستول اور 20 ہزار سے زیادہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر اسمگلر یعقوب کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.