تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8

پاکستانی ٹیم کا مستقل ملکی کوچ ہوناچاہیے،اقبال قاسم

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا مستقل کوچ ملکی ہونا چاہیئے غیر ملکی کے حق میں نہیں ہیں۔ مستقل کوچ کے لیئے عاقب جاوید بہترین چوائس ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اقبال قاسم نے کہا کہ چیئرمین کی تقرری صدر پاکستان کی صوابدید ہے۔ موجودہ چیئرمین کے عہدے میں توسیع ہونی چاہیئے یا نہیں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔چیئرمین اعجاز بٹ کا دور ملا جلا رہا تنازعات ضرور پیدا ہوئے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ وقاریونس کی بحثیت کوچ کارکردگی اچھی رہی، آنے والے کوچ کو بھی ان کی طرح اختیارات اورموقع ملنا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.