3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:8
علیم ڈار سیلاب زدگان کیلئے فنڈز اکھٹے کریں گے
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . دنیائے کرکٹ کے بہترین امپائرعلیم ڈاربدھ سے لاہورمیں سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکھٹے کریں گے،علیم ڈارکاکہنا ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی امدادکیلیے گھرگھرجاکرفنڈزجمع کریں گے۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہورمیں ٹی20 فائنل کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے امپائرز سے بھی درخواست کریں گے کہ چیریٹی فنڈز سے سیلاب زدگان کے لیے رقم دی جائے۔