تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:19

دورہ سری لنکا کیلئے محسن حسن خان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . پاکستان کرکٹ بورڈنے محسن حسن خان کو متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا عبوری کوچ مقررکر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کل وقتی کوچ کی تلاش کا کام جاری ہے اس لیئے فوری طورپرصرف سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیئے کوچ تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز اور دورہ بنگلہ دیش کے لیئے مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ نوید اکرم چیمہ مینیجر، کرنل ریٹائرڈنوشاد ایسوسی ایٹ مینیجر، کرنل وسیم احمد سیکیورٹی مینیجر ، اعجاز احمد اسسٹنٹ کوچ ، صبور احمد ٹرینر، فیصل حیات فزیو ، طلحہ بٹ انالسٹ،اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔ نوید اکرم چیمہ حج کی دائیگی کے بعد11 نومبر کو متحدہ عرب امارات میں اپنے فرائض سنبھالیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران نوید اکرم چیمہ کی غیرموجودگی میں کرنل نوشاد مینیجر کے فرائض انجام دیں گے۔ سیریز کی تیاری کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 10 سے 13 ستمبر تک لگے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.