3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:19
نواز شریف یکجہتی کو پارہ پارہ کر دیتے ہیں ، فردو س عاشق
اے آر وائی - وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کی جب بھی کوشش ہوتی ہے اس کے چند گھنٹوں بعد میاں نواز شریف یکجہتی کی کوشش کو پارہ پارہ کردیتے ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے اپنا قداونچا کرنے کیلئے بیانات دیاجانا نامناسب ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت تنقیدا ور سیاسی دکانداری کانہیں اورنہ ہی ایک صوبے کی لیڈرشپ پاکستان کو ہائی جیک کر سکتی ہے۔
صدر پاکستان پر لگائے جانے والے الزمات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ صدر چوردروازے سے نہیں جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے ہیں اور صدر کی توہیں صوبائی اور قومی اسمبلی کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ انھوں نے کہا کہ میاں صاحب نے قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے ان ایشوز پر بات شرو ع کر دی ہے جن کا نہ پاکستان متحمل ہو سکتا ہے اور نہ جمہوریت۔