3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:19
چلّی میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ قا ئم کی جا ئے گی
جنگ نیوز -
سین تیاگو . . . . . یو رپی خلا ئی تحقیقی اداروں کے تعا ون سے چلی کےAtacama صحر ا میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی اسکو پ قائم کی جا ئے گی ۔ European Extremely Large نامی یہ ٹیلی اسکوپ دو سو تینتا لیس فٹ اونچی خیمے نما عما رت میں قائم کی جائے گی جس پر ایک بلین ڈالر کی لا گت آئے گی۔ اس ٹیلی اسکو پ میں تینتا لیس (43) فٹ قطر کا لینس استعما ل کیا جا ئے گاجس کے ذریعے لی جانے والی تصاویر Hubble Telescope سے لی جانے والی تصا ویر سے پندر ہ گنا زیا دہ صا ف اور واضح ہو نگی ۔نو ہزار نو سو فٹ بلند چو ٹی پر قائم کی جانے وا لی اس ٹیلی اسکوپ میں چھیا سٹھ (66) طا قتور ڈش اینٹینا بھی لگا ئے جا ئیں گے جو بیر ونی سیاروں اورخلا ء سے حاصل ہو نے والے سگنل حاصل کر نے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس ٹیلی اسکو پ کا مقصد ہما ری کہکشا ں کے باہر مو جو د سیا روں اور زندگی کاسر اغ لگا نا ہے جو2020 تک مکمل ہو کر کام شرو ع کردے گی ۔