تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:19

کراچی اسٹاک،انڈیکس میں 54پوائنٹس کی کمی،11708پر بند

جنگ نیوز -


کراچی. . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے پہلے روز کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں، تاہم انڈیکس نے 11 ہزار 700 کی سطح کو برقرار رکھا۔پیر کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا مگر اینگرو کارپوریشن کے نئے پلانٹ کی بندش کی افواہوں پر مارکیٹ کا مثبت رحجان منفی میں تبدیل ہوگیا۔ مگر انرجی اسٹاک میں خریداری نے مارکیٹ کے منفی رحجان کو محدود کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس54 پوائنٹس کمی کے بعد11708 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم 5 کروڑ 59 لاکھشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فاطمہ فرٹیلائزر کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 13 پیسے اضافے کے بعد18 روپے 98 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 27 پوائنٹس کمی کے بعد11193 پوائنٹس پر بند ہو، مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اتار چڑھاو کا یہ سلسلہ مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.