تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:19

ایران اور بھارت سے سبزیوں کی درآمدشروع

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے سبزیوں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ایران اور بھارت سے سبزیوں کی درآمد شروع ہوگئی،جس سے ان کی قیمتوں میں اضافہ تھم گیا ہے۔انجمن ہول سیل ویجی ٹیبل مارکیٹ کراچی کے صدر حاجی شاہجان نے جیونیوز کو بتایا کہ ایران کے راستے ٹماٹر اور کھیرا پاکستان کی مارکیٹوں میں پہنچنا شروع ہوگیا ہے،جبکہ واہگہ باڈرز کے زریعے بھارتی ٹماٹر بھی پاکستان کی مارکیٹوں میں فروخت ہورہا ہے، جس ٹماٹر اور کھیرے کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہوا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں ایرانی کھیرا 50 سے 60 روپے کلو اور ٹماٹر 60 سے 80 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے،جو پہلے80 سے 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پیاز کی فی کلو قیمت بھی ہول سیل مارکیٹ میں 40 روپے کلو سے کم ہوکر 20 روپے کلو کی سطح پر آگئی ہے، جبکہ اہم سبزیوں میں پھول گوبھی 50 روپے کلو، کریلا اور بھنڈی 70 روپے کلو ، لوکی اور ترئی 50 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، انہوں نے بتایا کہ درآمد میں تیزی آنے سے اکتوبر کے اوائل تک سبزیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.