تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:19

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دوبارہ شروع

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے نے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو دوبارہ بڑھانا شروع کردیا ہے۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اوراس کی قیمت 55 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافے کے بعد 47 ہزار 828 روپے ہوگئی ہے۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر 1666 ڈالر کی سطح عبور کرگئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب پچھلے دو دن میں بڑھی ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان زو پکڑ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.