تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:55

کولوراڈو:ریمنڈ ڈیوس پرامریکی عدالت میں فرد جرم عائد

جنگ نیوز -


ڈگلس کاوٴنٹی،کولوراڈو ... پاکستان میں قتل کے جرم میں جیل کی ہوا کھانے کے بعد امریکا جانیوالے سابق جاسوس ریمنڈ ڈیوس کو اپنے وطن کے قانون نے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا دیا جہاں ہفتے کو ایک شخص کی پٹائی کرنے کے سنگین الزام میں رے منڈ ڈیوس پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔کولوراڈو میں ڈگلس کاوٴنٹی کی عدالت میں ریمنڈ ڈیوس پر فرد عائد کی گئی ہے۔ ریمنڈ ڈیوس پر شراب کے نشے میں قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہفتے کو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر ریمنڈ ڈیوس ایک عام شہری سے الجھ گئے۔ تو تو میں میں سے نوبت ہاتھا پائی پر آگئی جس کے بعد مبینہ طور پر نشے میں دھت امریکی سی آئی اے کے سابق اہلکار اور امریکا کی ایک نجی سیکیورٹی فرم کے حاضر سروس ملازم ، ریمنڈ ڈیوس نے اس عام شہری کی ایسی درگت بنائی کہ عدالت نے اسے ریمنڈ ڈیوس پر سیکنڈ ڈگری یعنی قاتلانہ حملے کا چارج لگادیا۔ ریمنڈ ڈیوس کو ہفتے کی صبح پیش آنیوالے واقع کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن وہ سترہ سو پچاس ڈالر دیکر ضمانت پر رہا کردیے گئے تھے۔ ریمنڈ ڈیوس کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ سزا کی صورت میں کم از کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ ریمنڈ ڈیوس کو سولہ سال جیل کی ہوا کھانا پڑسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.