تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:55

مخدوم امین فہیم کی دورہ اجمیر میں ملاقاتوں پربی جے پی کو اعتراض

جنگ نیوز -


اجمیر ... بھارتی جنتا پارٹی نے وفاقی وزیر تجارت مخددم امین فہیم کے دورہ اجمیر میں لوگوں سے ملاقاتوں پر وزیر اعلیٰ راجستھان سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیار پورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تجارت مخددم امین فہیم نے اپنے حالیہ دورہ بھارت کے دوران اجمیرمیں مختلف وفود سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی کا کہناہے کہ امین فہیم کے بغیراجازت لوگوں سے ملاقاتیں قوانین کی خلاف وزری ہے۔بی جے پی کا کہناہے کہ مخددم امین فہیم کو صرف اجمیر میں درگاہ شریف پر جانے کی اجازت دی گئی تھی ،بھارتی ریاست راجستھان کے سربراہ کا کہناہے کہ امین فہیم کی لوگوں سے ملاقات انٹیلی جنس ناکامی ہے اس لیے وزیر اعلیٰ راجستھان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.